۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کربلائے معلی میں 12واں انٹرنیشنل عشرہ محرم حرم مطہر حضرت امام حسین (ع) میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

حوزہ/ 12واں انٹرنیشنل عشرہ محرم الحرام 1443 زیر انتظام دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف و شعبہ امور زائرین کربلائے معلی و ایران عراق و شام کے زیر انتظام عظیم الشان عشرہ مجالس کا انعقاد کیاگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،12واں انٹرنیشنل عشرہ محرم الحرام 1443 زیر انتظام دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف و شعبہ امور زائرین کربلائے معلی و ایران عراق و شام کے زیر انتظام عظیم الشان عشرہ مجالس کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق،مسؤل دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب اور انکے معاون سید محسن نقوی صاحب اور مولانا عباس حیدر توحیدی صاحب نے یکم محرم سے دہم محرم تک تل زینبیہ پر مجالس عزاء کا انعقاد کیا جس میں مختلف علماء و طلاب و شخصیات و پاکستانی کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ مجلس عزاء سے نجف کے جید مختلف علماء کرام نے ہرروز بطور نوبتی بہترین انداز میں قیام امام حسین علیہ السلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے سامعین کو مستفیض فرمایا اور مصائب سید شہدائے کربلا بیان کرتے رہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسئول شعبہ خدمت زائرین جناب سید ناصرعباس نقوی انقلابی صاحب اور انکے معاون سید محسن نقوی صاحب اس وقت عراق میں دنیا بھر سے اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین محترم سے ملاقات اور انکی رہنمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ساتھ ہی مسؤل شعبہ زائرین کربلا جناب محسن نقوی زائرین کی رہنمائی خدمات انجام دے رہے ہیں اسی طرح طول سال نجف اشرف میں دفتر قائد ملت جعفریہ زائرین کی رہنمائی اور خدمات انجام دی جاتی ہے جو یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .